ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر کی صدارت میں ایک مشترکہ اجلاس

ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر کی صدارت میں ایک مشترکہ اجلاس

ساہیوال :ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا ہے کہ عوام کو ہر وقت اطلاعات کی فراہمی اور حکومتی کاموں سے آگاہی فراہم کرنے میں  سوشل میڈیا کا اہم کردار ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ اس پلیٹ فارم کو درست اور مصدقہ اطلاعات کی فراہمی کے  لئے استعمال کیا جائے – تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم متحرک اراکین پر مشتمل ہے جسے فلاحی کاموں کو بر وقت عوام تک پہنچانے کے لئے استعمال کیا جائے گا -انہو ں نے یہ بات اپنے دفتر میں تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم اور ٹائیگر فورس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں وزیر اعلی پنجاب کے فوکل پرسن سوشل میڈیا اظہر مشوانی،ضلعی انتظامیہ کے افسران اے ڈی سی ریونیو اویس مشتاق،اے سی ساہیوال سرمد حسین اور اے سی چیچہ وطنی شاہد ندیم رانا،سیاسی رہنماؤں چوہدری علی شکور، ملک فیصل جلال ڈھکو،شیخ محمد چوہان،راؤ محمد اسلم خان،مہر ارشاد کاٹھیا اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ احمد قیوم چوہدری،رائے حسن اسامہ، رضوان شاہ اور عمران الحق رامے سمیت دوسرے اراکین نے شرکت کی -اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور سوشل میڈیا کے اراکین کے درمیان باہمی روابط کو مضبو ط بنانے پر غور کیا گیا اور متعدد فیصلے کئے گئے تا کہ تعمیر و ترقی کے کاموں کی مناسب تشہیر بھی ہو سکے – اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے ٹائیگر فورس کی کارکردگی کو سراہا اور یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لئے فورس کے اراکین کی خدمات حاصل کرتی رہے گی – انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ساہیوال کی تعمیر و ترقی میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اور اگلے 2سال میں ضلع بھرمیں اربوں روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہو رہے ہیں جن کی مناسب تشہیر اور عوام کو آگہی کے لئے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خبروں کی بروقت تشہیر کو ممکن بنائیں۔

Leave a Reply

Close Menu