ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

ساہیوال میڈیکل کالج میں کینسر سیمپوزیم کا انعقاد

ساہیوال میڈیکل کالج میں کینسر سیمپوزیم کا انعقاد

ساہیوال میڈیکل کالج میں معروف آئی سرجن شہید ڈاکٹر پروفیسر علی حیدر کی یاد میں ایک کینسر سیمپوژیم کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے نامور کینسر سرجن ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سومر مسعود نےبڑی آنت کے کینسر کی علامات، تشخیص، طریقہ علاج اور بچاو کی تدابیر سے متعلق آگاہی فراہم کی جبکہ نامور کینسر گائناکالوجسٹ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر زینب زبیر نے مخصوص زنانہ کینسر کی علامات، تشخیص، طریقہ علاج اور بچاو کی تدابیر سے متعلق آگاہی فراہم کی- انھوں نے مزید کہا کہ کینسر سے متعلق آگاہی اور شعور کا اجاگر کرنا وقت کی اھم ضرورت ہے- سمپوزیم کی صدارت پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر زاھد کمال صدیقی نے کی جس میں فکیلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سمپوزیم میں آنکھوں کے کینسر پر بھی مکالہ پیش کیا گیا۔

Leave a Reply

Close Menu