ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

کمشنر ساہیوال نادر چٹھہ کی صدارت میں کھلی کچہری کا انعقاد

کمشنر ساہیوال نادر چٹھہ کی صدارت میں کھلی کچہری کا انعقاد

ساہیوال :وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا تحصیل دفتر میں انعقاد کیا گیاجس میں کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ،ڈپٹی کمشنر بابر بشیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)اویس مشتاق، اور اسسٹنٹ کمشنرسرمد حسین نے عوامی شکایات کی سماعت کی اور فوری عملدرآمد کے لیے موقع پر ہدایات جاری کیں۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ اورڈپٹی کمشنر بابر بشیرنے فرد اجرا، رجسٹریشن، انتقال، درستگی نام، ریکارڈ رپورٹ سمیت متفرق درخواستوں اور شاملاٹ دیہہ قبرستان کی اراضی، نشاندھی سمیت دیگر ریونیو سروسز کے متعلق عوامی شکایات پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداران، لینڈ ریکارڈ حکام کواحکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں موصول شکایات پر حکومتی ویژن کے مطابق اور اس کے اسپرٹ کے مطابق فوری عملدرآمد کیا جائے تاکہ عوامی سروسز کی ڈیلیوری کو آسان اور شفاف بنا کر سائلین کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ،ڈپٹی کمشنر بابر بشیرنے کہا کہ تحصیل کونسل ہال میں منعقدہ ماہانہ عوامی ریونیو خدمت میں درجنوں درخواستیں موصول ہوئی جس میں سے متعدد درخواستوں پر فوری عملدرآمد کیا گیا اور دیگر پر متعلقہ افسران سے فوری عملدرآمدد رپورٹ طلب کرلی۔ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے عوام کے مسائل سن کر ان کے بلا تاخیر حل کے لئے موقع پر موجود ریونیو ایڈمنسٹریشن کے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے اور اس امر پر بطورِ خاص زور دیا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کے کماحقہ ثمرات عوام کو فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے تیز رفتار حل کے سلسلہ میں ریونیو عوامی خدمت کچہری مو¿ثر فورم ہے جبکہ گڈ گورننس کے فروغ کے ضمن میں بھی یہ حکومت پنجاب کا انقلابی اقدام ہے۔ اے ڈی سی آر اویس مشتاق نے بتایا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کی مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ عوامی مسائل کے حل کا عمل حکومتی اقدام کی اصل روح کے مطابق یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہرماہ کے پہلے روز کھلی کچہری کے انعقاد سے قبل گزشتہ کھلی کچہری میں موصولہ عوامی مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افسران کی طرف سے کی گئی کارروائی کا جائزہ بھی لیا جاتا ہے اور مربوط مانیٹرنگ کی اس حکمت عملی کی بدولت عوامی مسائل کے حل میں خاطر خواہ تیزی آئی ہے۔

Leave a Reply

Close Menu