ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال کا ساہیوال کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب

صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال کا ساہیوال کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب

ساہیوال :صوبائی وزیر ملک نعمان احمد لنگڑیال نے گورنمنٹ کنٹریکٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ ترقیاتی کاموں کے دوران سرکاری فنڈز کے ضیاع کو روکیں اور کام کے معیار کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کے ٹیکسوں سے حاصل ہونے والے پیسے کو صحیح معنوں میں عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جا سکے -انہو ں نے یہ بات میٹروپولیٹن کارپوریشن کے کنٹریکٹرز  کی نو منتخب یونین کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ھوئے کہی جس میں سیاسی رہنماؤں چوہدری علی شکور،شیخ محمد چوہان اور ثاقب کرمانی کے علاوہ چیف میٹروپولیٹن کارپوریشن چوہدری فرمائش علی اور دوسرے افسران نے بھی شرکت کی -انہو ں نے کنٹریکٹرز پر زور دیا کہ وہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو بر وقت مکمل کرنے پر پوری توجہ مرکوز رکھیں تا کہ ان کے فوائد جلد عوام تک پہنچائے جا سکیں – صوبائی وزیر ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ سرکاری فنڈز کا ایمانداری سے خرچ کرنا ہماری حب الوطنی کا تقاضا ہے اور ہمیں چاہیے کہ دوسروں کے لئے مثال بن کر ایمانداری کو اپنا  شعار بنائیں -اس سے پہلے انہوں نے کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا جس میں انہو ں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بد عنوانی کی روک تھام کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے

Leave a Reply

Close Menu