ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

ضلعی الیکشن آفیسر ساہیوال نے ووٹوں کے اندراج واخراج کے لئے 23 سینٹرز قائم کردئیے

ضلعی الیکشن آفیسر ساہیوال نے ووٹوں کے اندراج واخراج کے لئے 23 سینٹرز قائم کردئیے

ساہیوال :لوکل گورنمنٹ الیکشن کے انعقاد کے پیش نظر تمام اہل افراد کی سہولت اور ووٹ کے اندراج،اخراج /ٹرانسفر ودرستگی کے لیے ضلعی الیکشن کمشنر /رجسٹریشن ا ٓفیسرساہیوال اور اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران کے دفاتر میں ”فارم وصولی سینٹرز” قائم کر دیے ہیں۔ عوام الناس کی سہولت کے لیے ضلع ساہیوال میں 23”فارم وصولی سینٹرز” قائم کر دیے گیے ہیں جن میں  تحصیل ساہیوال میں 13 جبکہ تحصیل چیچہ وطنی میں 09 سینٹرز قائم کیے گیے ہیں -ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر زاہد سبحانی نے اپنے دفتر سے جاری  ہونے والی پریس ریلیز میں کیا -انہوں نے بتایاکہ تحصیل ساہیوال میں فارم وصولی سینٹرز گورنمنٹ ہائی  سکول  90/9 ایل، گورنمنٹ پرائمری سکول، 65/5-ایل، گورنمنٹ پرائمری سکول 55/5-ایل، گورنمنٹ پرائمری سکول  50 جی ڈی،گورنمنٹ پرائمری سکول  90/6آر،جناح    ٹاؤن ہڑپہ/آفس آف یونین کونسل جناح ٹاؤں ہڑپہ،ہیڈماسٹر گورنمنٹ مڈل سکول، 144/9-ایل،   گورنمنٹ پرائمری سکول، 130/9-ایل،ڈیرہ رحیم ساہیوال،گورنمنٹ پرائمری سکول، ملت طارق بن زیاد، گورنمنٹ پرائمری سکول ایم سی آر بلاک فرید ٹاون،گورنمنٹ پرائمری سکول شرقیہ رضویہ، گورنمنٹ پرائمری سکول، 135-اے/9-ایل(علاول کالونی)، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول   120/9- ایل نئی آبادی کمیرجبکہ تحصیل چیچہ وطنی میں گورنمنٹ  ہائی سکول 11/7-آر، گورنمنٹ پرائمری سکول 8/11- ایل،  گورنمنٹ پرائمری سکول، 164-اے/9-ایل   جامیہ صدیقیہ، گورنمنٹ  ایلمنٹری سکول 57/12-ایل، گورنمنٹ ہا ئی سکول جلال دینہ،  گورنمنٹ پرائمری سکول 7/14-ایل،گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول، اے93/12-ایل، گورنمنٹ پرائمری سکول ایم سی نمبر۔3 چیچہ وطنی،گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول، چیچہ وطنی اور دفتر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ساہیوال، اسد کالونی مین عارف والا روڈ نزد پی ایس او پمپ، ساہیوال شامل ہیں – انہوں نے بتایا کہ اپنے ووٹوں کی بزریعہ ایس-ایم-ایس تصدیق کے لئے شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیج کر اپنے ووٹ کے اندراج کے تفصیل معلوم کی جاسکتی ہے۔ووٹ کے اندراج / ٹرانسفر کے لئے فارم نمبر 21،ووٹ کے اخراج /اعتراض کے لئے فارم نمبر 22 اور ووٹ کے کوائف کی درستگی کے لئے فارم نمبر 23 استعمال کریں -اس مقصد کے لیے متعلقہ فارمز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں -انہو ں نے مزید بتایا کہ تمام مذکووہ بالا فارمز”فارم وصولی سینٹرز”پر جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ تمام فارمز متعلقہ”فارم وصولی سینٹرز” پر بھی دستیاب ہیں۔ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر کیا جا سکتا ہے۔مزید معلومات کے  لیے دفترضلعی الیکشن کمشنر ساہیوال بمقام اسد کالونی،نزد پی ایس او پمپ، مین عارف والا روڈ، ساہیوال رجوع کریں۔

Leave a Reply

Close Menu