ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر کی مارکیٹس میں اوقات کار اور ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنانے کے لیے ضلعی افسران کو کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر کی مارکیٹس میں اوقات کار اور ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنانے کے لیے ضلعی افسران کو کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے ضلعی افسران پر زور دیا ھے کہ وہ مارکیٹوں میں اوقات کار اور ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں جاری رکھیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تمیز ایکشن لیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کا واحد راستہ احتیاط ھے جس پر سب کو عمل کرنا چاھئے۔وہ یہاں اپنے دفتر میں اپریل کے پہلے 3 دنوں میں ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لے رھے تھے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ان 3 دنوں کے دوران 470 انسپکشنز کی گئیں جس دوران 63 جگہوں کو سیل کیا گیا اور خلاف ورزی پر 1 لاکھ 69 ہزار 4 سو روپے جرمانہ بھی کیا گیا جبکہ آر ٹی اے واصف یاسین نے 154 گاڑیوں کو چیک کیا اور خلاف ورزی پر 4 گاڑیوں کو بند کیا اور 43 ہزار 4 سو روپے جرمانہ عاید کیا۔ ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے ضلعی افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شام 6 بجے تمام کاروباری مراکز بندکرانے اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد نہ کرنے والے دوکانداروں کی دوکانیں اور مارکیٹیں سیل کرنے کی واضع ہدایت کی ۔

Leave a Reply

Close Menu