ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر کی کورونا ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے لئے میجسٹریٹس کو ہدایات

ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر کی کورونا  ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے لئے میجسٹریٹس کو ہدایات

ساہیوال :مجسٹریٹس کورونا ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد  کیلئے چیکنگ جاری رکھیں۔ ضلع کے قصبات ہڑپہ،کمیر، نورشاہ، کسووال، اقبال نگر ،غازی آباد اور قادر آباد پر بھی خصوصی توجہ دیں اور خلاف ورزی پر دوکانداروں کو گرفتار کرکے دوکانیں سیل کر دی جائیں ۔ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کی سخت ہدایات ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے کرونا ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ کے تمام مجسٹریٹس کو ہمہ وقت فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلاف ورزی پر بلاتفریق تمام دوکانداروں کو گرفتار کیا جائے ۔تمام مجسٹریٹس ساہیوال اور چیچہ وطنی شہر کے علاوہ دیگر قصبات ہڑپہ ،کمیر ، نورشاہ ،کسووال ،اقبال نگر ،غازی آباد اور قادر آباد وغیرہ کی مارکیٹوں کو بھی روزانہ چیک کریں ۔انہوں نے شادی ہالز اور مارکیز کی مسلسل مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ شام 6 بجے تمام مارکیٹوں کو بند کرنے کو یقینی بنایا جائے جس کیلئے کوئی بھی رعایت نہ کی جائے ۔ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی اور مسافروں کو ماسک استعمال کرنے کی ترغیب دینے کیلئے چیکنگ کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ۔

Leave a Reply

Close Menu