ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ ریسکیو 1122 کی عوام کو غیر ضروری کالز سے اجتناب کی اپیل

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ ریسکیو 1122 کی عوام کو غیر ضروری کالز سے اجتناب کی اپیل

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے میڈیا کے نمائندوں سے اپیل کی کہ بوگس کالز کے نقصانات کے متعلق عوام کے اندر شعور اور آگا ہی پیدا کرنے کے لیے ریسکیو 1122 ساہیوال کا ساتھ دیں۔ تاکہ بوگس کالز کی تعداد کو کم سے کم کیا جا سکے۔ ریسکیو 1122 ساہیوال عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اورضلع ساہیوال کے تمام علاقوں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں ہر طرح کی امدادی کارروائیوں کو پوری قوت، لگن اور جذبہ حب الو طنی سے مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
ریسکیو 1122 ساہیوال کو ماہ مارچ2021کے دوران 73936کالز موصول ہوئیں جن میں سے4538 ایمرجنسی جبکہ61989 غیر متعلقہ کالز تھیں۔ ریسکیو  1122 ساہیوال نے سٹینڈرڈ رسپانس ٹائم کے اندر 4585 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیااور جن4538 ایمرجنسی کالز پر رسپانڈ کیاان میں روڈ ایکسیڈنٹ 1005 ، میڈیکل ایمرجنسیز3000 ، آگ لگنے کے واقعات24، کرائم کال112 , ڈوبنے کے واقعات 05 ,عمارت گرنے کے واقعات 02اور 390 متفرق واقعات شامل ہیں۔167 لوگ جاں بحق ہوئے۔ جبکہ1901 لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی۔موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے ذریعے ریسکیو 1122 ساہیوال نے ماہ مارچ میں 1495 ایمرجنسی پر بروقت رسپانس کیا۔ 1149مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جن میں سے 402مریضوں کو ایمبولینس  کے ذریعے نزدیکی ہسپتال شفٹ کیا گیا۔اور پیشنٹ ٹرانسفر اور ریفرل سروس کے تحت مارچ کے مہینہ میں349 مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال شفٹ کیا ۔جن میں سے 01 کو ملتان 03کو فیصل آباد، 54کو لاہور اور02 کو اوکاڑا شفٹ کیا ریسکیو 1122 ساہیوال کومارچ میں 61989 غیر متعلقہ کالز موصول ہوئیں جن میں کیثرتعداد میں بوگس کالز شامل تھیں۔

Leave a Reply

Close Menu