ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

کمشنر ساہیوال نادر چٹھہ نےدوسری سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے جگہ کے انتخاب کے لئے ایک ہفتہ کی مہلت دے دی

کمشنر ساہیوال نادر چٹھہ نےدوسری سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے جگہ کے انتخاب کے لئے ایک ہفتہ کی مہلت دے دی

ساہیوال :کمشنر ساہیوال نادر چٹھہ نے دوسری سمال انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کیلئے جگہ کا انتخاب ایک ہفتے میں کرنے کی ہدایت کر دی، سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں صنعتکاروں کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں، صنعت کے فروغ سے ہی بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ہے، کمشنر۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں دوسری سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے ایک خصوصی اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس کی صدارت کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ نے کی ۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد خاور شہزاد ،اے ڈی سی ریونیو اویس مشتاق اور ڈائریکٹر سمال انڈسٹریل اسٹیٹ عبدالخالق ہاشمی کے علاوہ ساہیوال چیمبر کے صدر چوہدری عاصم رفیق اور سابق صدور شیخ عظمت سلیم ،رانا وسیم اختر اور چوہدری راشد حمید نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں 600 کنال پر دوسری سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے جگہ کے انتخاب پر تفصیلی غور کیا گیا اور ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ احمد خاور شہزاد نے دو جگہوں چک نمبر 56/5L قادر آباد اور چک نمبر 86/9L بونگہ حیات روڈ کو تجویز کیا جس پر کمشنر نادر چٹھہ نے دونوں جگہوں کی مکمل فیزیبلٹی رپورٹ ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی تا کہ تعمیراتی کام جلد شروع ہو سکے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں10 مرلے سے ایک ایکڑ تک کے پلاٹ رکھے جائیں گے تاکہ چھوٹے سے چھوٹا یونٹ بھی لگایا جا سکے جہاں صنعتکاروں کو تمام انفرسٹرکچر فراہم کیا جائے گا ۔

Leave a Reply

Close Menu