ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

کورونا ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کے لئے ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری

کورونا ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کے لئے ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری

ساہیوال : کورونا ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں جس دوران ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کی خصوصی ہدایات پر پرائس مجسٹریٹس نے تمام بازاروں کا اچانک دورہ کر کے ضابطہ اخلاق پر پابندی کو یقینی بنایا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اویس مشتاق نے بھی شہر کی بڑی مارکیٹوں ہائی سٹریٹ ،صدر بازار ،پاکپتن بازار ،دیپالپور بازار اور گرلز کالج روڈ کا دورہ کیا اور خریداری کیلئے آنے والوں کو کورونا ضابطہ اخلاق خصوصاً ماسک کے استعمال کی سختی سے ہدایت کی ۔انہوں نے صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق شام 6 بجے تمام بازار بند کرنے پر عملدرآمد کیلئے بھی شہر کی مارکیٹوں کا دورہ کیا اور خلاف ورزی پر کئی دوکانوں کو سیل کر دیا ۔انہوں نے دوکانداروں کو کہا کہ ضلعی انتظامیہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائے گی جس میں کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی ۔انہوں نے ہدایت کی کہ حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے تا کہ کرونا کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے ۔

Leave a Reply

Close Menu