ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

کمشنر ساہیوال نادر چٹھہ کی صدارت میں منڈیوں کو شہر سے باہر منتقلی شروع کرنے کا فیصلہ

کمشنر ساہیوال نادر چٹھہ کی صدارت میں منڈیوں کو شہر سے باہر منتقلی شروع کرنے کا فیصلہ

ساہیوال :منڈیوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا رکا ہوا عمل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ،غلہ،سبزی اور فروٹ منڈیاں پاکپتن روڈ پر منتقل کی جائیں گی،کمشنر کا ایک ہفتے میں قابل عمل منصوبہ تیار کرنے کا حکم -تفصیلا ت کے مطابق پاکپتن روڈ پر منڈیوں کی تعمیر کا تعطل کا شکار منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کے لئے کمشنر آفس میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ نے کی۔اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو اویس مشتاق،اے سی ریونیو فضائل مدثر،ساہیوال چیمبر کے صدر چوہدری عاصم رفیق اور سابق صدر چوہدری راشد حمید کے علاوہ متعلقہ محکمو ں کے افسران نے شرکت کی -اجلاس میں کمشنر نے ہدایت کی کہ زیر التوا منصوبے کو جلد دوبارہ شروع کیا جائے تاکہ شہر سے منڈیوں کو باہر منتقل کرنے کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جا سکے -انہوں نے ایڈیشنل کمشنر ریونیو کی سربراہی میں ایک سب کمیٹی قائم کی جو ایک ہفتے میں قابل عمل منصوبے پیش کرے گی- انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں موجودہ منڈیوں میں کام کرنے والے آڑھتیوں کو الاٹ کردہ دوکانوں میں کام کرنے کی اجاز ت دی جائے گی -اجلاس میں سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ساہیوال محمد زبیر نے بتایا کہ شہر سے منڈیوں کو باہر منتقل کرنے کا منصوبہ 2011سے بنایا گیا اور تعمیراتی کام 2014 میں شروع ہوا جس میں 21کروڑ روپے کی لاگت سے بنیادی کام مکمل کیا گیا – منصوبے کے تحت 35 ایکڑ پر غلہ منڈی اور ساڑھے 7،7 ایکڑ پر سبزی اورفروٹ منڈی قائم کی جانی ہے -موجودہ منڈیوں میں کام کرنے والے آڑہتیوں کو نئی منڈیو ں میں دوکانیں الاٹ کی گئیں جن کی آمدن سے تعمیراتی کام مکمل کیا گیا جبکہ 300مزیددوکانیں نیلام کی جانی ہیں جن کی آمدن سے باقی ماندہ کام مکمل ہو گا – محمد زبیر نے بتایا کہ تمام تعمیراتی کام الاٹمنٹ سے حاصل ہونے والی آمدن سے  مختصر وقت میں مکمل کر کے منڈیوں کو فعال کیا جا سکتا ہے – کمشنر نادر چٹھہ نے غیر ضروری تاخیر پر افسوس کا اظہار کیا اورہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ متعلقہ اداروں کے تعاون سے باقی مراحل کو   بھی جلد مکمل کرے تا کہ تینوں منڈیوں کو شہر سے باہر منتقل کیا جا سکے

Leave a Reply

Close Menu