مرحبا ماہ رمضان المبارک

إِذَا دَخَلَ رَمَضَانُ فُتِّحَتْ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ وَغُلِّقَتْ أَبْوَابُ جَهَنَّمَ، وَسُلْسِلَتِ الشَّيَاطِيْنُ. ’’جب ماہ رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کر…

218 Comments

جمعیت علمائے اسلام ضلع ساہیوال اور تحصیل چیچہ وطنی کی باڈی بلامقابلہ منتخب

*وائس آف چیچہ وطنی* جمعیت علماء اسلام ضلع ساہیوال کا انتخابی اجلاس جامعہ ابوذرغفاری الفتح ٹاؤن گوشالہ میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت امیرضلع شیخ الحدیث مولانا عبدالحمید تونسوی نے…

210 Comments

آذادئ صحافت کا عالمی دن

آذادئ صحافت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے صحافیوں سے یکجہتی کا اظہار ہے .پاکستان کوبھی صحافیوں کے لئے خطرناک ملک سمجھا جاتا…

0 Comments

مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے آج مہمند ڈیم کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھ دیا، ڈیم دریائے سوات پر منڈا ہیڈ ورکس کے مقام پر تعمیر کیا جائے…

0 Comments

وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کاشتکاروں میں انشورنس کلیم کے چیک تقسیم کئے

صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے کی تاریخ میں پہلی بار کسانو ںکو فصلوں کے نا گہانی نقصان پر بیمہ رقم کی ادائیگی کا آغاز کر رہی ہے جس سے کسانوں کو پہنچنے والے مالی نقصان کا تدارک کیا جائے گا ،ابتدائی طور پرتحصیل چیچہ وطنی میں کپاس کی فصل کے 1986کاشتکاروں کو 8171روپے فی ایکٹر کے حساب سے ادائیگی کی جا رہی ہے -پنجاب حکومت نے چار اضلاع ساہیوال ،شیخوپورہ،لودھراں اور رحیم یار خان سے کپاس اور دھان کی فصلوں کے بیمے کا آغاز کیا ہے جس سے ابتدائی طور 16ہزار450کاشتکاروں کو پیداواری نقصان سے تحفظ فراہم کیا گیا ہے -سکیم کی افادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے مزید 9اضلاع اوکاڑہ ،بہاولپور،بہاولنگر،خانیوال،ڈیرہ غازی خان ،لیہ ،منڈی بہاﺅالدین ،قصور اور بھکر تک پھیلایا جا رہا ہے -انہوں نے یہ بات رائے علی نواز سٹیڈیم میں کسانوں کو بیمہ رقم کی ادائیگی کے اپنی نوعیت کے پہلے پروگرام میں کپاس کے 1986کسانوں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی -جس میں تحریک انصاف کے رہنمارائے حسن نواز ،فیصل جلال ،شیخ محمد چوہان ،ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو ،چیئر مین پی ایچ اے علی شکور کے علاوہ کسانوں ،سیاسی کارکنوں ،صحافیوں اور زندگی کے دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی -انہو ںنے کہا کہ زراعت ایک اوپن ایئر انڈسٹری ہے او رقدرتی آفات کی وجہ سے چھوٹے کسانو ںکو خصوصا شدید مالی نقصانات اٹھانے پڑتے تھے جس کی وجہ سے کسان اپنی محنت کا پورا معاوضہ حاصل نہیں کر سکتے تھے اور ان کی مالی حالت میں بھی کوئی بہتری نہیں آتی تھی -وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کسانوں کے درد محسوس کرتے ہوئے فصلوں کے بیمہ پروگرام کا آغاز کیا جس سے زمینداروں کو قدرتی آفات میں فصلوں کے نقصان کی صورت میں مالی معاونت فراہم کی جائے گی -انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طو رپر اس تقافل سکیم کے تحت 16ہزار 450کاشتکاروں کو تحفظ فراہم کیا گیاہے جس میں 5ایکٹر تک کے کاشتکاروں کو بیمے کے پرییئم پر 100فیصد جبکہ 5سے 25ایکٹر تک کے کاشتکاروں کو 50فیصد سبسڈی دی گئی ہے -صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت زرعی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے تا کہ کسانوں کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہوں اور وہ زیادہ دلجمعی کے ساتھ ملک کی زرعی پیداوار میں اضافہ کریں کیونکہ پاکستان کی خوشحالی زراعت کی ترقی میں ہی مضمر ہے -انہوں نے مزید بتایا کہ کسانوں کے لئے بیمہ سکیم شروع کرنے پر محکمہ زراعت کے افسران کی خدمات کو سراہا اور بتایا کہ کراپ رپورٹنگ سروس نے سائنسی بنیادوں پر ہر زمیندار کے پیداواری تخمینے کے بنیاد پر فصلات کے نقصان کا اندازہ لگایا اور ان کے لئے بیمہ رقم مختص کی –

(more…)

0 Comments

چیچہ وطنی کا روشن چہرہ

چیچہ وطنی شہر کا روشن چہرہ
انصاری آرٹس گیلری
رنگ باتیں کریں اور ناظرین گنگ ہو جائیں
جزاک اللہ


(more…)

0 Comments